اسے گزشتہ سو سال کا سب سے “بڑا دھوکے باز” کہا جاتا ہے۔ایک ایسا دھوکے باز جس نے اپنی صلاحیتوں سے دنیا کو حیران کردیا۔ہوا یوں کہ 1951ء میں دونوں کوریا کے درمیان جنگ چھڑی ہوئی تھی۔جنوبی کوریا کو امریکہ سپورٹ کررہا تھا۔اسی سلسلہ میں کینیڈا کی رائل نیوی بھی کوریا کے پانیوں میں مددکرتی۔
ایک دفعہ جہاز پہ 16 کوریا کے زخمی فوجی لائے گے۔اور جہاز پہ فقط اک ہی سرجن موجود تھا۔وہ سرجن اپنے کمرے میں گیا۔کچھ دیر بعد واپس آیا تو اپنے آپریشن سے حیران کرگیا۔ڈاکٹر جوزف سائر نے درج ذیل آپرشن کیے:
⭐️ اک کی ٹانگ کٹی تھی۔ اس کا کامیاب آپریشن کیا۔⭐️
دوسرے زخمی کو گولی لگی تھی۔ اسے مکمل ریمو کیا۔⭐️
اک کے دانت کا ایشو تھا۔ اسے فکس کیا۔⭐️
دیگر زخمیوں کو دیکھا اور انہیں بہترین علاج معالجہ پہ لگادیا۔
جہاز میں موجود عملے نے کافی پسند کیا۔اور ڈاکٹر جوزف ہیرو بن کر کینیڈا کے اخبارات میں چھپنے لگا۔اس کے لیے اعزازت کا اعلان کیا گیا۔
ایک دن امریکہ میں اک خاتون نے ڈاکٹر جوزف سے متعلق پڑھا۔جس میں کوریا وار سے متعلق تعریفی کلمات لکھے گے تھے۔وہ ششدر رہ گی کے ڈاکٹر جوزف تو اس کا اپنا بیٹا ہے۔مگر وہ تو ادھر امریکہ میں اپنی خدمات دے رہا ہے۔تو کیا اس کا بھوت کوریا کے سمندر میں ہے؟
اس نے شک کی بنیاد پہ کینیڈا کی رائل نیوی سے رابطہ کیا۔خفیہ تحقیقات ہوئیں۔اور ہلا دینے والے والا انکشاف ہوا۔ڈیمارا نامی شخص نے جوزف کے کاغذات استعمال کیے۔اور خود کو ڈاکٹر جوزف سائر ظاہر کیا۔نیوی میں ضرورت کے تحت اسے نیول سرجن کی پروموشن بھی ملی۔(یاد رہے جنگی صورتحال کے سبب بیک گرائونڈ چیک کمزور تھا۔)اور سب سے دلچسپ بات یہ کہ ڈیمارا نے بغیر ڈگری کے آپریشن کیے۔اور سارے کے سارے آپریشن بھی کامیاب ہوگے۔
اب جب انعامات و تعریف ہورہی تھی۔عین ٹائم پہ اصلی ڈاکٹر کی ماں نے پول کھول دیا۔کینیڈا حکومت نے اسے فی الفور ملک بدر کیا۔چوں کہ ڈیمارا امریکن تھا۔اس لیے کوئی سزا نہیں دی گی۔اس The Great Imposter نے بعد میں بھی اپنا کام جاری رکھا۔
مثلا:⭐️جھوٹ کا کالج پروفیسر بنا۔
⭐️اک جیل میں گارڈ بھی بنا۔
⭐️مذہبی روپ بھی دھارا۔
⭐️وکیل اور امریکی ڈاکٹر بھی بنا۔
بھیس بدلنے کے اس عادی شخص پہ کئی کتب و فلمیں بھی بنی ہیں۔کہا جاتا ہے کہ وہ یاداشت فوٹوگرافک رکھتا تھا۔جہاز میں کامیاب آپریشن بھی اس نے صرف کتاب سے پڑھ کر کیے۔اور کامیاب بھی ہوگیا تھا۔کیا آپ کسی تیز یاداشت والے دوست کو جانتے ہیں؟اگر ڈیمارا پاکستان میں ایسا فراڈ کر کے پکڑا جاتا۔تو آپ کا کیا ری ایکشن ہوتا؟
شکریہبلال مختارآسٹریلیا