Wednesday, September 10 2025 - اردو بائٹ
  • Contact
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms of Use
  • Login
admin
  • صفحۂ اول
  • مقبول ترین
  • ادب اور کتابیں
  • تعلیم و تربیت
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • سبق آموز واقعات
admin
  • سیاست
  • سیرو تفریح
  • کاروبار
  • کھیل
  • مزید
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ کریں۔
    • استعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
الصفحة الرئيسية تعلیم و تربیت درد دل کے واسطے
تعلیم و تربیتسبق آموز واقعات

درد دل کے واسطے

كتبه Taimoor August 5, 2025
كتبه Taimoor August 5, 2025 0 تعليقات
شاركها 0FacebookTwitterPinterestWhatsapp
297

دردِ دل کے واسطے ۔۔۔

فائقہ کوئی سرٹیفائڈ ماہر نفسیات نہیں تھی پھر بھی لوگ اسکے پاس اپنے درد کی دوا لینے آتے رہتے تھے اپنے مسائل اس سے شئیر کرتے وہ انکے درد سن لیتی بہتے آنسو پونچھ لیتی اور موسم کے حساب سے ٹھنڈا گرم بھی پیش کرتی اور کوئی مناسب سے حل ڈھونڈ دیتی خواتین اپنا دکھ درد سنا کے فائقہ سے حل پا کے شانت ہو کے گھر کو روانہ ہو جاتیں ۔ کبھی کبھی فائقہ کو اپنی جیب بھی ہلکی کرنا پڑ جاتی لیکن اسے کبھی مشکل نہیں لگا بس اپنی کسی چھوٹی موٹی خواہش کی قربانی دینا ہوتی تھی ۔

اب یہ بات بھی نہیں تھی کہ دنیا میں بس ایک فائقہ ہی عاقل بوا تھی بات صرف اتنی تھی کہ انسانی نفسیات کے مطابق تکلیف کو ایک ہوادان چاہئے ورنہ دل کو روگ لگ جاتے ہیں اپنی تکلیف کسی سے بانٹ لینے سے کم ہو جاتی ہے اور کچھ لوگوں کی رب سننے کی ڈیوٹی لگا دیتا ہے فائقہ سوچتی بس یہ کوئی بغیر تاروں سے جڑا کوئی انٹرنیٹ ہوتا ہے شائد میں بھی چنیدہ ہوں ۔ جو شخص کسی مشکل میں گھرا ہوتا یے مشکل کی افتاد میں اسے کوئی حل نہیں سوجھتا جب کہ دیکھنے سننے والے کو اس کا حل سامنے والی شیلف پہ دھرا نظر آتا ہے وہ اٹھا کے پیش کر دیتا ہے اور سنانے والا ہلکا پھلکا ہو کے اور اپنے ہی مسائل اور اپنے ہی گھر سے نکلا ہوا حل اٹھا کے چلتا بنتا ہے کانوں کان آپکی شہرت دھیرے دھیرے پھیلنے لگتی ہے کہ فلاں عقل مند یے حلیم طبعیت ہے اس کے پاس مسائل کا حل ہوتا ہے ۔۔۔

فائقہ کا معاملہ بھی کچھ ایسا ہی تھا لوگ اس کے پاس آتے اور شفایاب ہو کے دعائیں دیتے ہوئے جاتے ۔ خاندان اور محلے کی کئی حل شدہ کہانیاں اسکے سمندر سینے کی تہہ میں غرقاب تھیں ۔ تین سال پہلے اس نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز پہ اپنا اکاؤنٹ بنایا تو یہاں بھی اسے ایسے ہی لوگ ملنے لگے جو اپنے مسائل کا حل اور مشورہ اس سے چاہتے تھے ۔۔ اس کا انباکس مردو زن کی کہانیوں سے بھرا رہتا ۔ تب کبھی نفسیات نہ پڑھنے کے باوجود اسے پہلی بار اندازہ ہوا کہ لوگ اس کے پاس اپنے درد بانٹنے کیوں آتے ہیں شائد اسکے کامنٹس کا توازن کچھ ایسا ہوتا تھا لفظوں سے کوئی صندلیں خوشبو نکلتی تھی رویہ مخملیں تھا جیسے زخموں پہ مرہم دھرا جاتا ہے ان میں سے اپنائیت اور رازداری کی خوشبو نکلتی تھی ۔۔ جب سے اس نے سوشل میڈیا جوائن کیا تھا مسائل کا ڈھیر لگ گیا لوگ اس کے کندھے پہ آنلائین ہی سر رکھ کے رونا چاہتے تھے اور کچھ تو مسیحائی کے لئے اسی کے دامن سے لپٹ جانا چاہتے تھے وہ جان بوجھ کے نظر چرا لیتی ۔ وہی فائقہ کچھ دنوں بلکہ کچھ مہینوں سے کافی الجھن میں تھی زندگی کے چھوٹے بڑے معاملات میں اونیچ تو چلتی ہی رہتی ہے تاہم کچھ معاملات مستقل ایک مشکل صورت حال میں پھنسنے کی وجہ سے ذہن پراگندگی کا شکار تھا ۔۔

اسے لگا وہ دن بدن ڈپریشن کی طرف جا رہی ہے اسے خود پہ ضبط رکھنا آتا تھا اور وہ اکثر خود کو مضبوطی سے سنبھالے بھی رکھhtgتی تھی لیکن کبھی انسان چھلک بھی جاتا ہے ۔۔ یا تکلیف زیادہ بھاری ہو جاتی یے آج اسکے ساتھ یہی ہوا تھا ۔۔۔ جب ظرف کا پیالہ لبریز ہوگیا تو بے ساختہ فرار کو جی چاہا اسے لگا اگر اس ٹینشن کو کسی سے شئیر نہیں کیا تو دل پھٹ جائے گا ۔۔ ایک لمحے کو سوچا اور شوہر کو کال ملائی ھو گھنٹہ بھر پہلے ہی اپنے آفس گیا تھا گھنٹی بج رہی تھی اسے یاد آیا اس وقت تو وہ میٹنگ روم میں ہوتا ہے اس نے خود ہی کال کاٹ دی اور بہن کو فون ملایا ایک کال دو کال تین مسلسل کالز پہ بہن نے فون پک نہیں کیا ۔ یہ وہی بہن تھی جس کے کئی برسوں سے سسرالی ظلم و ستم سے لبریز آنسو ابھی بھی اسکے کندھے پہ سسک رہے تھے ۔۔ اور فائقہ تسلیوں سے اسے بساتی آئی تھی ۔ اسے شدید مایوسی ہوئی ۔۔۔ اس نے بمشکل خود کو کچھ بھی منفی سوچنے کے لئے روکا ۔۔

پھر ایک اور بہن کو کال ملائی اس نے پہلی ہی کال پہ ریسیو کر لی لیکن صرف یہ کہنے کے لئے کہ اس وقت اسے بار بار کال کر کے ڈسٹرب نہ کرے وہ اپنے بچے کے ساتھ کہیں باہر جا رہی ہے ۔۔ اس نے تیسری کال اپنی بچپن کی دوست کو ملائی اس نے کہا ابھی تھوڑی دیر میں خود کال کرتی ہوں اس وقت بزی ہوں فائقہ کا دل ہی بھر آیا وہ بری طرح مایوس ہو رہی تھی ۔۔ اس نے سوچا مجھے ضرورت پڑی ہے تو سب ہی مصروف ہیں دفع کرو میں کسی سے بات ہی نہیں کرتی ۔۔

لیکن پھر دل نے زور مارا تو امید کا سرا پکڑا اور فیس بک کی ایک دوست کو کال ملائی وہ فیس بک پہ ہر وقت اس کا دم بھرتی تھی اور نتیجے میں سینکڑوں لوگ اسے فالو کر لیتے تھے کیونکہ فائقہ نے ایک مالی مسئلے میں اسکی مدد کی تھی اور اپنے رشتہ داروں سے بھی سالانہ زکوة دلوائی تھی لیکن اس وقت اس کا فون بند تھا ۔۔۔ اپنی ایک اور فین کو فون کیا جسے تسلیاں دینے کے لئے کئی جگہوں پہ وہ اپنی مثال دے دیا کرتی تھی یوں اس سے ایک گھریلو تعلق بن گیا تھا اس نے بھی کال پک نہیں کی ۔۔ فائقہ نے گھبرا کے وحشت سے اپنا فون تکیے پہ پٹخ دیا ۔۔ آج اس پہ انکشاف ہوا لوگ صرف کہنا چاہتے ہیں اپنی سنانا چاہتے ہیں کسی کو ایک لمحے کے لئے بھی سننا نہیں چاہتے ۔۔ پھر اسے ڈپریشن کا شدید دورہ پڑا ۔۔

زارـⷶــⷢــᷧــᷧــᷦـــ ا مظہــⷢــⷽــⷩــᷦــⷶــⷨـــر

قد تعجبك أيضاً
  • آنٹی ایم پراسرار طاقتوں والی کراچی کی ایک صاحب کشف خاتون
  • سچا واقعہ، لڑکی جس نے دوستوں کے ساتھ گھومنے کے لیے اپنا گھر برباد کیا
  • عورت جس نے اپنے گیارہ شوہروں کو قتل کیا
  • ایک ایسا دھوکے باز جس نے اپنی صلاحیتوں سے دنیا کو حیران کردیا
اکیلا انسانانسان اور دنیادرد دلکہانیواقعات
شاركها 0 FacebookTwitterPinterestWhatsapp
Taimoor

المقالة السابقة
ایک شخص نے اپنی بیوی سے کہا، “میری ماں کو یہیں چھوڑ دو یہاں تک
المقالة التالية
ابابیل اور حجرالخطاف، ایک پراسرار پرندہ اور پراسرار پتھر

قد تعجبك أيضاً

سچا واقعہ ایک شاگرد نے اپنی سلامی کے پیسے استاد...

August 6, 2025

ابابیل اور حجرالخطاف، ایک پراسرار پرندہ اور پراسرار پتھر

August 5, 2025

ایک ایسا دھوکے باز جس نے اپنی صلاحیتوں سے دنیا...

August 9, 2025

سچا واقعہ، لڑکی جس نے دوستوں کے ساتھ گھومنے کے...

July 28, 2025

عورت جس نے اپنے گیارہ شوہروں کو قتل کیا

August 11, 2025

آنٹی ایم پراسرار طاقتوں والی کراچی کی ایک صاحب کشف...

August 5, 2025

اگاتھا کرسٹی دنیا کی سب سے مشہور کرائم رائٹر کا...

August 9, 2025

ایک لڑکی جس کی سچائی بتانا ڈاکٹر کو مہنگا پڑا

August 7, 2025

ایک شخص نے اپنی بیوی سے کہا، “میری ماں کو...

August 4, 2025

بادشاہ نے ملکہ اول کےلئے دال کو دستر خوان کی...

August 3, 2025

اترك تعليقًا إلغاء الرد

احفظ اسمي، البريد الإلكتروني، والموقع الإلكتروني في هذا المتصفح للمرة القادمة التي سأعلق فيها.

Recent Posts

  • عورت جس نے اپنے گیارہ شوہروں کو قتل کیا
  • اگاتھا کرسٹی دنیا کی سب سے مشہور کرائم رائٹر کا واقعہ
  • ایک ایسا دھوکے باز جس نے اپنی صلاحیتوں سے دنیا کو حیران کردیا
  • ایک لڑکی جس کی سچائی بتانا ڈاکٹر کو مہنگا پڑا
  • سچا واقعہ ایک شاگرد نے اپنی سلامی کے پیسے استاد کو دے دیے

Recent Comments

  1. آنٹی ایم پراسرار طاقتوں والی کراچی کی ایک صاحب کشف خاتون – admin on سچا واقعہ ایک شاگرد نے اپنی سلامی کے پیسے استاد کو دے دیے

سوشل میڈیا

Facebook Twitter Instagram Pinterest Youtube Email

کھیل

  • 1

    بادشاہ نے ملکہ اول کےلئے دال کو دستر...

    August 3, 2025 663 مشاهدات
  • 2

    سچا واقعہ ایک شاگرد نے اپنی سلامی کے...

    August 6, 2025 337 مشاهدات
  • 3

    ایک لڑکی جس کی سچائی بتانا ڈاکٹر کو...

    August 7, 2025 322 مشاهدات
  • 4

    ابابیل اور حجرالخطاف، ایک پراسرار پرندہ اور پراسرار...

    August 5, 2025 320 مشاهدات
  • 5

    آنٹی ایم پراسرار طاقتوں والی کراچی کی ایک...

    August 5, 2025 299 مشاهدات

زمرہ جات

  • Uncategorized (2)
  • ادب اور کتابیں (1)
  • تعلیم و تربیت (5)
  • دنیا (3)
  • سائنس اور ٹیکنالوجی (1)
  • سبق آموز واقعات (10)
  • کھانا پکانا (1)
  • مقبول ترین (3)

Subscribe my Newsletter for new blog posts, tips & new photos. Let's stay updated!

مقبول ترین

مقبول ترین

Soledad هو واحد من أفضل قوالب ووردبريس للأغراض المتعددة، يتضمن: الأخبار، المجلة، المدونة، الشركات، الإبداع، التجارة الإلكترونية ... إلخ. يساعدك في بناء أي موقع ويب احترافي في وقت قصير جدًا.

اردو بائٹ

  • عورت جس نے اپنے گیارہ شوہروں کو قتل کیا

    August 11, 2025
  • اگاتھا کرسٹی دنیا کی سب سے مشہور کرائم رائٹر کا...

    August 9, 2025
  • ایک ایسا دھوکے باز جس نے اپنی صلاحیتوں سے دنیا...

    August 9, 2025

زمرہ جات

  • Uncategorized (2)
  • ادب اور کتابیں (1)
  • تعلیم و تربیت (5)
  • دنیا (3)
  • سائنس اور ٹیکنالوجی (1)
  • سبق آموز واقعات (10)
  • کھانا پکانا (1)
  • مقبول ترین (3)
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Pinterest
  • Youtube
  • Email

Designed & Developed by eDezigner

admin
  • صفحۂ اول
  • مقبول ترین
  • ادب اور کتابیں
  • تعلیم و تربیت
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • سبق آموز واقعات
admin
  • سیاست
  • سیرو تفریح
  • کاروبار
  • کھیل
  • مزید
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ کریں۔
    • استعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی

مقالات ذات صلةx

سچا واقعہ، لڑکی جس نے دوستوں...

July 28, 2025

سچا واقعہ ایک شاگرد نے اپنی...

August 6, 2025

بادشاہ نے ملکہ اول کےلئے دال...

August 3, 2025
تسجيل الدخول

احتفظ بتسجيل الدخول حتى أقوم بتسجيل الخروج

نسيت كلمة المرور؟

استعادة كلمة المرور

سيتم إرسال كلمة مرور جديدة لبريدك الإلكتروني.

هل استلمت كلمة مرور جديدة؟ سجّل الدخول هنا