Wednesday, September 10 2025 - اردو بائٹ
  • Contact
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms of Use
  • Login
admin
  • صفحۂ اول
  • مقبول ترین
  • ادب اور کتابیں
  • تعلیم و تربیت
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • سبق آموز واقعات
admin
  • سیاست
  • سیرو تفریح
  • کاروبار
  • کھیل
  • مزید
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ کریں۔
    • استعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
الصفحة الرئيسية تعلیم و تربیت ابابیل اور حجرالخطاف، ایک پراسرار پرندہ اور پراسرار پتھر
تعلیم و تربیتسبق آموز واقعاتمقبول ترین

ابابیل اور حجرالخطاف، ایک پراسرار پرندہ اور پراسرار پتھر

كتبه Taimoor August 5, 2025
كتبه Taimoor August 5, 2025 0 تعليقات
شاركها 0FacebookTwitterPinterestWhatsapp
320

ابابیل اور حجرالخطاف
ایک پراسرار پرندہ اور پراسرار پتھر۔۔
حجرالخطاف کیا ہوتا ہے؟
جوگی اور سنیاسی اس پتھر کی تلاش میں کیوں رہتے ہیں؟
کیا ابرہہ کے لشکر پر حملہ کرنے والے پرندے ابابیل تھے؟
کیا یہ پتھر ابابیل سے منگوایا جاتا ہے؟

بچپن سے ہی گھر میں آنے والے کتب میگزین اور اخبارات کو چاٹنے کی عادت تھی- اب والدہ اور بڑی ہمشیرہ تو اخبار جہاں میں صرف قسط وار کہانیاں، مستقل سلسلے جیسے کہ “ تین عورتیں تین کہانیاں” اور فیشن شوبز و ماڈلنگ وغیرہ سے متعلق مضامین پڑھ کر رسالہ فارغ کردیتیں—- ہم یہ سب پڑھنے کے ساتھ ساتھ حکیم ایس ایم اقبال کے طبی مشوروں والا کالم، بازیچہ اطفال، فلکیات و نجوم سے متعلق مشورے، روحانی مشوروں سمیت ہر وہ چیز پڑھنا اپنا فرض سمجھتے تھے جو ادارہ بعض خالی جگہ رہ جانے پر کچھ نہ کچھ پیسٹ کردیتا ہے- تو ہوا یہ کہ حکیم ایس ایم اقبال کے طبی مشوروں والے کالم میں ایک مرتبہ حکیم صاحب نے ابابیل کے پتھروں کا ذکر کیا—-

حکیم صاحب نے کسی فقیر سے اپنی ملاقات کا ذکر کیا جس نے ان کو دو دال کے دانے برابر پتھر دکھائے- ایک سفید اور ایک سرخی مائل—- اس نے حکیم صاحب سے کہا کہ کوئ ایک پتھر اٹھا لو- حکیم صاحب نے سفید پتھر اٹھا لیا جس پر فقیر بولا کہ واہ دعا اپنے پاس رکھ لی بددعا ہمارے پاس رہنے دی—-حکیم صاحب بھی کچھ شد بد رکھتے تھے تو اس سے پوچھا کہ یہ پتھر ابابیل کے گھونسلے میں ملتا ہے—؟ فقیر بولا کہ بابا ملتا کہاں ہے منگوانا پڑتا ہے—- پھر اس نے حکیم صاحب کو اس پتھر کے متعلق یہ بتایا کہ یہ ہر ابابیل کے گھونسلے میں نہیں پایا جاتا بلکہ یہ ابابیل اس وقت کہیں سے لاتی ہے جب اس کے بچے بیمار ہوں- ان پتھروں کو گھونسلے میں رکھنے سے ابابیل کے بچوں کی بیماری ختم ہوجاتی ہے—- اس پتھر کو ابابیل سے منگوانے کا طریقہ یہ ہے کہ ابابیل کا ایسا گھونسلہ تلاش کیجئے کہ جس میں انڈوں سے بچے نکلے ہوں- اب ان بچوں پر زرا زرا سا پیلا رنگ لگا دیجئے اور آجائیے—- ابابیل بچوں پر پیلا رنگ دیکھ کر یہ سمجھے گی کہ بیماری ہے اور پھر وہ یہ پتھر لا کر گھونسلے میں رکھے گی- آپ ایک ھفتے بعد جا کر گھونسلہ ٹٹولئے تو یہ پتھر مل جائیں گے- اس فقیر نے تو ان پتھروں کے بڑے عجیب و غریب خواص بتائے کہ یہ سفید پتھر کپڑے میں سی کر مرگی کے مریض کے گلے میں ڈال دو تو دورہ نہیں پڑتا- جو بچے سوتے میں ڈرتے ہوں ان کے تکئے کے نیچے رکھ دو تو ڈرنا ختم ہوجاتا ہے- یہ پتھر پیلیا یعنی یرقان کے مریض کے گلے میں ڈال دو تو شفا ملتی ہے وغیرہ وغیرہ—
بچپن سے ابابیل کے پتھر سے متعلق یہ عجیب و غریب خواص میرے ذہہن سے چپک گئے- اور پھر جب بعد میں کچھ دیگر کتب پڑھیں—- اور گوگل پر کچھ سرچ کیا تو اس پتھر کے اسرار کھلتے چلے گئے-

آپ نے اکثر آسمان پر انتہائ بلندیوں پر اس پرندے کو بغیر پر پھڑپھڑائے پرواز کرتے
دیکھا ہوگا۔ خاص طور پر بارش سے پہلے آسمان پر اس کا نظر آنا اس بات کی علامت ہوتا ہے کہ اب بارش لازمی ہوگی۔یہ ایک چھوٹی سی چڑیا جس کے پر سیاہ اور سینہ سفید ہوتا ہے۔ پرانے گنبدوں ۔ کھنڈروں ، اونچے ٹیلوں اور پہاڑیوں کی چٹانوں میں اور تاریک مقامات پر مٹی کا گھونسلا بنا کر رہتی ہیں۔اس کے اڑنے کی طاقت بے مثال ہوتی ہے۔ یہ پرندہ اپنی پرواز کے دوران کھا بھی سکتا ہے۔ انگریزی میں اس کو Swallow کہا جاتا ہے۔
عربی میں ابابیل کو خطاف کہا جاتا ہے۔ عربی زبان میں ابابیل کے معنی گروہ اور جھنڈ کے ہیں اور یہ اسم جمع ہے ۔ بعض کے نزدیک اس کا واحد ابل ، ابالہ یا ابول ہے اور بعض کے نزدیک اس کا واحد کوئی لفظ نہیں۔ یعنی کہ عربی میں ابابیل کسی پرندے کا نام نہیں بلکہ پرندوں کے جھنڈ یا غول کو کہا جاتا ہے۔ ۔
‎سوال یہ ہے کہ اردو میں یہ تصور کہاں سے آیاجب کہ قرآن مجید کے تقریبا سارے ہی اردو تراجم ’’ابابیل‘‘کا ترجمہ غول در غول ، جھنڈ در جھنڈ، گروہ در گروہ یا جیسا کہ مولانا آزاد نے ابابیل کا ترجمہ جھلڑ کے جھلڑ ،سے کیا ہے پھر ابابیل پرندہ کے معنی میں کیسے مشہورہو گیا؟میرا خیال یہ ہے کہ ہوسکتا ہے بر صغیر میں ابتدا میں اصحاب فیل کا واقعہ بیان کرتے وقت یہ کہا جاتا رہا ہو کہ اللہ تعالی نے ابرہہ کی ہلاکت کے لیے طیراً ابابیل یعنی غول در غول پرندے بھیج دیے جنہوں نے اسے ا ور اس کے لشکر کوہلاک کردیا، پھر اس واقعے کی شہرت کی وجہ سے طیر ابابیل کوصرف ابابیل کہنا شروع کردیا گیا۔

قران مجید میں جن طیرا” ابابیل کا ذکر ہے وہ اس زمین پر موجود پرندوں سے قطعی مختلف تھیں۔ ان پرندوں کے بارے میں حضرت عکرمہ سے روایت ہے :
ترجمہ: سیاہی مائل خاکی رنگ کی تھیں جو سمندر سے آئی تھیں اور ان کے سر درندوں کے سر کی طرح تھے ۔”
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے:

”جسم ان کے چڑیوں کی طرح کے سونڈ اور کتے کے پنجوں کے مانند چنگل تھے ۔”
حضرت سعید بن جبیر سے مروی ہے:

”یہ چڑیاں سیاہی مائل خاکی رنگ کی تھیں اور زرد گوں چونچوں سے ان کا گوشت کھاتی تھیں ۔”

‎لفظ ’’ابابیل‘‘ قرآن مجید میں صرف ایک بار یعنی سورۃ الفیل میں وارد ہوا ہے۔ یہ سورت اصحاب الفیل کے واقعے کو بیان کرتی ہے جو عوام وخواص سب کے یہاں مشہور ومعروف ہے۔ اس واقعے کی مختصر تاریخ یہ ہے کہ حبشہ کے بادشاہ کی طرف سے یمن میں ابرہہ الاشرم گورنر تھااس نے صنعاء میں ایک بہت بڑا گرجا گھر تعمیر کیا اور کوشش کی کہ لوگ خانۂ کعبہ کے بجائے عباد ت اورحج وعمرے کے لیے ادھر آیا کریں۔ یہ بات اہل مکہ اور دیگر قبائل عرب کے لیے سخت ناگوار تھی چنانچہ ان میں سے ایک شخص نے ابرہہ کے بنائے ہوئے عبادت خانے کو غلاظت سے پلید کردیاجس کی اطلاع اس کو کردی گئی کہ کسی نے اس طرح اس گرجا کو ناپاک کردیا ہے جس پر اس نے خانۂ کعبہ کو ڈھانے کا عزم کرلیا اور ایک لشکر جرار لے کر مکہ پر حملہ آور ہوا، کچھ ہاتھی بھی اس کے ساتھ تھے جب لشکر وادیٔ محسّر کے پاس پہونچا تو اللہ تعالی نے پرندو ںکے غول بھیج دیے جن کی چونچوں اور پنجوں میں کنکریاں تھیں جو چنے یا مسورکے برابر تھیں جس فوجی کو یہ کنکری لگتی وہ پگھل جاتا اور اس کا گوشت جھڑ جاتا اور بالآخر ابرہہ کا بھی مکہ پہنچتے پہنچتے یہی انجام ہوا اس طرح اللہ تعالی نے اپنے گھر کی حفاظت کی۔ یہ واقعہ مشہور قول کے مطابق اُس سال پیش آیا جس سال نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت ہوئی تھی اس لیے عربوں میں اس کی خبریں مشہور تھیں۔ اب وہ پرندے جو غول در غول آئے وہ کیا تھے اور کیسے تھے یہ اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔

‎ابابیل کے گھونسلے کا پتھر حجرالخطاف

خطاف عربی میں ابابیل کو کہتے ہیں یہ پرندہ اپنے آشیانے میں دو قسم کے پتھر رکھتا ہے ان دونوں پتھروں کا رنگ سرخ اور سفید ہوتا ہے۔ اس پتھر کو حجرالصنوبر بھی کہتے ہیں۔ اس پتھر سے بہت سی پراسرار داستانیں جڑی ہیں۔ اکثر بوڑھے جوگی حضرات بھی اپنے پاس یہ پتھر رکھتے ہیں۔حکیم اور طبیب حضرات اس پتھر کے بہت سے طبی خواص بیان کرتے ہیں ۔ سفید پتھر مرگی کے مریض کے گلے میں مثل لاکٹ ڈالنے سے اس مرض کا دورہ نہیں پڑتا۔ قوت باہ میں معاون ہے اور دافع یرقان ہے، چشم بد کو دور کرتا ہے یعنی کہ اسے پاس رکھنے والے کو نظر بد نہیں لگتی۔ واللہ عالم!!۔ اکثر بچوں کو سوتے میں ڈرنے کی بیماری ہوتی ہ ے، سرُخ پتھر بچے کے سرہانے رکھنے سے بچہ ڈر اور خوف سے محفوظ رہتا ہے-

‎ایک بہت بوڑھے اور تجربہ کار سنیاسی جوگی نے بتایا کہ یہ پتھر ہر ابابیل کےگھونسلے میں نہیں ہوتا بلکہ اس کو منگوانا پڑتا ہے۔۔ سنگ خظاطیف کے لئے مشہور ہے کہ ابابیل کے گھونسلے سے یہ پتھر حاصل کرنے کے لئے اس پرندے کے بچوں کو زرد رنگ میں رنگ کر گھونسلے میں رکھ دیا جاتا ہے ۔ ابابیل اسے بچوں کی بیماری سمجھ کر یہ پتھر خدا جانے کہاں سے لاتی ہے ؟!! وہ اس پتھر کو تلاش کر کے اپنے گھونسلےمیں لاکررکھ دیتی ہے تا کہ اس کے بچوں کا مرض یرقان یعنی پیلیا جاتا رہتا ہے- قدرت نے اس پتھر میں یہ خاص صفت رکھی ہے کہ مرض یرقان دفع کرتا ہے۔

لیکن کچھ تجربہ کار حضرات یہ بتاتے ہیں کہ یہ پتھر ابابیل کے پوٹے میں پایا جاتا ہے۔ ابابیل کو مار کر اس کے پوٹے یا سنگدانے کو چیرا جائے تو اس میں یہ پتھر ملتا ہے۔ ابابیل کے بچوں کے پوٹے میں بھی یہ پتھر پایا جاتا ہے۔ بعض عامل حضرات اس پتھر کے کچھ طلسمات وغیرہ بھی تیار کرتے ہیں جو اسٹاک اور حصص کا کاروبار کرنے والے افراد کے لئے
خوش بختی لاتا ہے۔ اب اس پتھر کے طبی فوائد تو آزمودہ ہیں لیکن یہ بد بختی اور خوش بختی وغیرہ محض ضعیف العقیدہ افراد کی نفسیات سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ ہر وہ چیز جس کا حصول انتہائ دشوار ہو یا عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو تو اسے عجیب و غریب فوائد کا حامل بتا کر لوگوں سے پیسے بٹورے جاتے ہیں ۔

اب تو جدید دور ہے، یرقان کا علاج بھی ہو جاتا ہے اور مرگی کا بھی لیکن جس زمانے میں ان بیماریوں کا مکمل علاج نہ تھا لوگ اکثر اس پتھر کی تلاش میں رہتے تھے۔ اس پتھر کو حاصل کرنا آسان نہ تھا کیونکہ ابابیل عموما” انتہائ بلندی پر عمودی چٹانوں پر اپنا گھونسلہ بناتا ہے جہاں تک پہنچنا انسان کے لئے تقریبا” ناممکن ہوتا ہے۔ ابابیل کا گھونسلہ بھی کچی مٹی کی ہانڈی جیسا ہوتا ہے جسے یہ پرندہ بڑی مہارت سے دریا یا جھیل سے گیلی مٹی لا لا کر بناتا ہے۔ اس کی وڈیو آپ گوگل پر دیکھ سکتے ہیں

پرندوں پر تحقیق کرنے والے ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ ابابیل (کامن سوئفٹ) 10 ماہ تک مسلسل پرواز کرسکتی ہے جبکہ اپنے اس پورے سفر میں وہ ایک لمحے کے لئے بھی زمین پر نہیں اُترتی اور اُڑتے دوران ہی اپنی غذا بھی حاصل کرتی ہے


ایکولوجی کے پروفیسر اینڈرس ہیڈینسٹروئم کے مطابق عام سوئفٹ پرندے اگست میں اپنا گھر چھوڑ کر وسط افریقہ کے جنگلات کی جانب پرواز کرتے ہیں۔ ان میں سے کچھ ایک رات کچھ کئی دن اور کچھ مہینوں تک زمین کو نہیں چھوتے۔
لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ پرندے سوتے بھی ہیں یا نہیں۔ یہ اڑان کے دوران ہی کھانا جمع کر کے کھاتے رہتے ہیں۔ شاید یہ رات کو کچھ وقت کے لیے آرام کرتے ہوں گے مگر بہت ہی تھوڑے وقفے کےلئے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ سوئفٹ پرندوں کی زندگی بھی طویل ہوتی ہے اور ایک پرندہ اوسطاً 20 سال تک زندہ رہتا ہے۔ ان کے مسلسل سفر کو دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ ایلپائن سوئفٹ اور عام ابابیل، دونوں پرندے ہی اپنی 20 سالہ زندگی میں اتنے فاصلے تک پرواز کرلیتے ہیں جو چاند تک آنے اور جانے کے 7 چکروں جتنا طویل ہوتا ہے۔
اب اندازہ کیجئے کہ اس عمل میں پوٹینشیل انرجی اور کائینیٹک انرجی کے برابر ہونے کا سائنسی اصول پانی بھرنے چلا جاتا ہے یا نہیں- یہ پرندہ کتنی غذا کتنا دانہ دنکا کھا لیتا ہوگا جس کے متبادل کے طور پر اسے اس قدر توانائ مل جاتی ہے—- زرا سوچئے!
قران مجید میں ارشاد ہے-

ترجمہ:۔ کیا ان لوگوں نے کبھی پرندوں کو نہیں دیکھا کہ فضائے آسمانی میں کس طرح مسخر ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے سوا کس نے انکو تھام رکھا ہے اس میں بہت سی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو ایمان لاتے ہیں۔
ایک اور آیت مبارکہ میں پرندوں پر کچھ اس انداز سے بات کی گئی ہے۔
ترجمہ :۔ یہ لوگ اپنے اوپر اُڑنے والے پرندوں کو پر پھیلاتے اور سیکٹرتے نہیں دیکھتے؟ رحمان کے سوا کوئی نہیں جو انہیں تھامے ہوئے ہو۔ وہی ہر چیز کا نگہبان ہے۔

تحریر و تحقیق

ثنااللہ خان احسن

قد تعجبك أيضاً
  • عورت جس نے اپنے گیارہ شوہروں کو قتل کیا
  • سچا واقعہ، لڑکی جس نے دوستوں کے ساتھ گھومنے کے لیے اپنا گھر برباد کیا
  • ایک شخص نے اپنی بیوی سے کہا، “میری ماں کو یہیں چھوڑ دو یہاں تک
  • سچا واقعہ ایک شاگرد نے اپنی سلامی کے پیسے استاد کو دے دیے
ابابیلابابیل اور پتھرابابیل کا پتھرابابیل کی کہانیحجر الخطافسچا واقعہکہانیواقعہ ابابیل
شاركها 0 FacebookTwitterPinterestWhatsapp
Taimoor

المقالة السابقة
درد دل کے واسطے
المقالة التالية
آنٹی ایم پراسرار طاقتوں والی کراچی کی ایک صاحب کشف خاتون

قد تعجبك أيضاً

سچا واقعہ ایک شاگرد نے اپنی سلامی کے پیسے استاد...

August 6, 2025

ایک ایسا دھوکے باز جس نے اپنی صلاحیتوں سے دنیا...

August 9, 2025

ایک شخص نے اپنی بیوی سے کہا، “میری ماں کو...

August 4, 2025

عورت جس نے اپنے گیارہ شوہروں کو قتل کیا

August 11, 2025

سچا واقعہ، لڑکی جس نے دوستوں کے ساتھ گھومنے کے...

July 28, 2025

اگاتھا کرسٹی دنیا کی سب سے مشہور کرائم رائٹر کا...

August 9, 2025

آنٹی ایم پراسرار طاقتوں والی کراچی کی ایک صاحب کشف...

August 5, 2025

ایک لڑکی جس کی سچائی بتانا ڈاکٹر کو مہنگا پڑا

August 7, 2025

بادشاہ نے ملکہ اول کےلئے دال کو دستر خوان کی...

August 3, 2025

درد دل کے واسطے

August 5, 2025

اترك تعليقًا إلغاء الرد

احفظ اسمي، البريد الإلكتروني، والموقع الإلكتروني في هذا المتصفح للمرة القادمة التي سأعلق فيها.

Recent Posts

  • عورت جس نے اپنے گیارہ شوہروں کو قتل کیا
  • اگاتھا کرسٹی دنیا کی سب سے مشہور کرائم رائٹر کا واقعہ
  • ایک ایسا دھوکے باز جس نے اپنی صلاحیتوں سے دنیا کو حیران کردیا
  • ایک لڑکی جس کی سچائی بتانا ڈاکٹر کو مہنگا پڑا
  • سچا واقعہ ایک شاگرد نے اپنی سلامی کے پیسے استاد کو دے دیے

Recent Comments

  1. آنٹی ایم پراسرار طاقتوں والی کراچی کی ایک صاحب کشف خاتون – admin on سچا واقعہ ایک شاگرد نے اپنی سلامی کے پیسے استاد کو دے دیے

سوشل میڈیا

Facebook Twitter Instagram Pinterest Youtube Email

کھیل

  • 1

    بادشاہ نے ملکہ اول کےلئے دال کو دستر...

    August 3, 2025 663 مشاهدات
  • 2

    سچا واقعہ ایک شاگرد نے اپنی سلامی کے...

    August 6, 2025 336 مشاهدات
  • 3

    ایک لڑکی جس کی سچائی بتانا ڈاکٹر کو...

    August 7, 2025 322 مشاهدات
  • 4

    ابابیل اور حجرالخطاف، ایک پراسرار پرندہ اور پراسرار...

    August 5, 2025 320 مشاهدات
  • 5

    آنٹی ایم پراسرار طاقتوں والی کراچی کی ایک...

    August 5, 2025 299 مشاهدات

زمرہ جات

  • Uncategorized (2)
  • ادب اور کتابیں (1)
  • تعلیم و تربیت (5)
  • دنیا (3)
  • سائنس اور ٹیکنالوجی (1)
  • سبق آموز واقعات (10)
  • کھانا پکانا (1)
  • مقبول ترین (3)

Subscribe my Newsletter for new blog posts, tips & new photos. Let's stay updated!

مقبول ترین

مقبول ترین

Soledad هو واحد من أفضل قوالب ووردبريس للأغراض المتعددة، يتضمن: الأخبار، المجلة، المدونة، الشركات، الإبداع، التجارة الإلكترونية ... إلخ. يساعدك في بناء أي موقع ويب احترافي في وقت قصير جدًا.

اردو بائٹ

  • عورت جس نے اپنے گیارہ شوہروں کو قتل کیا

    August 11, 2025
  • اگاتھا کرسٹی دنیا کی سب سے مشہور کرائم رائٹر کا...

    August 9, 2025
  • ایک ایسا دھوکے باز جس نے اپنی صلاحیتوں سے دنیا...

    August 9, 2025

زمرہ جات

  • Uncategorized (2)
  • ادب اور کتابیں (1)
  • تعلیم و تربیت (5)
  • دنیا (3)
  • سائنس اور ٹیکنالوجی (1)
  • سبق آموز واقعات (10)
  • کھانا پکانا (1)
  • مقبول ترین (3)
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Pinterest
  • Youtube
  • Email

Designed & Developed by eDezigner

admin
  • صفحۂ اول
  • مقبول ترین
  • ادب اور کتابیں
  • تعلیم و تربیت
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • سبق آموز واقعات
admin
  • سیاست
  • سیرو تفریح
  • کاروبار
  • کھیل
  • مزید
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ کریں۔
    • استعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی

مقالات ذات صلةx

آنٹی ایم پراسرار طاقتوں والی کراچی...

August 5, 2025

ایک لڑکی جس کی سچائی بتانا...

August 7, 2025

عورت جس نے اپنے گیارہ شوہروں...

August 11, 2025
تسجيل الدخول

احتفظ بتسجيل الدخول حتى أقوم بتسجيل الخروج

نسيت كلمة المرور؟

استعادة كلمة المرور

سيتم إرسال كلمة مرور جديدة لبريدك الإلكتروني.

هل استلمت كلمة مرور جديدة؟ سجّل الدخول هنا